بلوچستان

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی سے (ایم ایس ایف) او سی اے کے ہیڈ آف مشن کنٹری ڈائریکٹر ڑو ویبنگ (مسٹر سو ویبنگ) نے ملاقات کی

کوئٹہ 18جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی سے (ایم ایس ایف) او سی اے کے ہیڈ آف مشن کنٹری ڈائریکٹر ڑو ویبنگ (مسٹر سو ویبنگ) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ایس ایف کے جاری طبی منصوبوں، خصوصاً ضلع کوئٹہ میں قائم تین طبی مراکز اور بلوچستان کی مجموعی طبی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایم ایس ایف – او سی اے کے کنٹری لائڑن آفیسر قدرت اللہ بھی ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے بلوچستان میں ایم ایس ایف کی موجودہ سرگرمیوں اور مستقبل کے اقدامات پر اضافی معلومات فراہم کیں۔ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ بلوچستان میں انسانی خدمت کے اس مشن میں ایم ایس ایف سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی، ضلعی حکومت فوری اور بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

Related Articles

Back to top button