آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز ضلع میرپور کے رکن اور روزنامہ شاہین کے چیف ایڈیٹر جناب خالد چوہدری کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

21

میرپور ( بیورو رپورٹ ) آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز ضلع میرپور کے رکن اور روزنامہ شاہین کے چیف ایڈیٹر جناب خالد چوہدری کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میرپور شہر میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں انتظامی افسران، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامر محبوب، گروپ ایڈیٹر راجہ کفیل احمد، ایڈیٹر شہزاد راٹھور، جموں وکشمیر ڈیجیٹل کے سینئر تجزیہ کار مرتضی درانی اور اعجاز عباسی سیت تمام سٹاف نے تمام سٹاف نے خالد چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خالد چوہدری سمیت تمام اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

Comments are closed.