بہبود آبادی بھمبر کے دفاتر میں حاضری چیکنگ، سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیرکی ہدایات پرمانیٹرنگ جاری ہے،ضلعی آفیسربہبود آبادی صارم علی خان نے کہاکہ

15

محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کے سیکرٹری کی واضح ہدایات کے بعد ضلعی دفتر بھمبر سمیت تمام یونٹس میں جملہ ملازمین (جریدہ و غیر جریدہ) کی حاضری و پراگریس کی باریک بینی سے پڑتال کا عمل جاری ہے۔ حکام نے تمام سٹاف کو خبردار کیا ہے کہ حاضری میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بھمبر، راجہ صارم علی خان نے اپنے بیان میں کہاکہ نہ صرف فیلڈ وزٹس تیز کیے گئے ہیں بلکہ متعدد یونٹس میں سرپرائز انسپیکشن بھی کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری بہبود آبادی نے حالیہ دنوں تمام اضلاع سے حاضری کی تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں، جن میں بھمبر کا بھی خصوصی ذکر شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک حاضری کا نظام سختی سے نافذ کر دیا گیا ہے، اور کسی بھی سٹاف کو اس سے روگردانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام ملازمین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ محکمانہ نظم و ضبط اور قواعد کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

ڈی پی ڈبلیو او کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے اس اہم شعبے میں ڈیوٹی صرف فرض نہیں بلکہ امانت ہے، اور فیلڈ کے دوران بعض اوقات غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں جن پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Comments are closed.