مستونگ میں قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا
فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، تین زخمی ہو گئے، ترجمان حکومت بلوچستان
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایکٹنگ ڈی ایس پی کی گاڑی نشانہ بنی، شاہد رند
سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر روانہ، ملزمان کی تلاش جاری، ترجمان بلوچستان حکومت