شہری اتحاد سکرنڈ کے سابق صدر مرحوم محمد مراد خانزاده کی ياد میں سندھڑی پينل کی جانب سے اليکشن آفيس میں تعزیاتی پروگرام منعقد کیا گیا

23

سکرنڈ ( رپورٹ راج کماراوڈ ) شہری اتحاد سکرنڈ کے سابق صدر مرحوم محمد مراد خانزاده کی ياد میں سندھڑی پينل کی جانب سے اليکشن آفيس میں تعزیاتی پروگرام منعقد کیا گیا- جہاں سندھڑی پينل کے سرپرست اعليٰ علي شير انڑ اور صدارتی اميدوار احسان علي شاھ نے مرحوم مراد خانزاده کی خدمات کو بیٹا پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ادارے اور شہریوں کے لیے کی گئی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں جبکہ اليکشن میں ہميشہ ہمارا ساتھ دیا ہے وہ سبب ہے جو ہم بھی دکھ سکھ کے ساتھی رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دوست 22 جون کو شہری اتحاد کی ہونے والی الیکشن میں مرحوم کے دوستوں کا بنایا گیا پینل سندھڑی پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے جس کا انتخاب بھی نشان ٹوپی ہے تعزیتی پروگرام میں مجید عباسی ، آصف آرائیں ، قطب شاہ ، مراد علی ملاح ، شمشاد ملاح ، اشتیاق علی آرائیں اور قاضی جاوید سنائی شریک تھے جبکہ سید شبیر احمد شاہ جیلانی کی جانب سے مرحوم کے لیے دعا کرائی گئی

Comments are closed.