مین قاضی احمد روڈ، اسٹیشن روڈ، محرابپور روڈ سے انکروچمنٹ ختم کرنے کے لئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید عزیر اختر شاہ جاموٹ کی صدارت میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈر سمیت سماجی تنظیموں کے سربراہان، تاجروں، مچھلی مارکیٹ، سبزی، فروٹ مارکیٹ کے نمائندگان، صحافی برادری، سوشل ورکر، سمیت مختلف متحرک شخصیات کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا
سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ سکرنڈ: مین قاضی احمد روڈ، اسٹیشن روڈ، محرابپور روڈ سے انکروچمنٹ ختم کرنے کے لئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید عزیر اختر شاہ جاموٹ کی صدارت میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈر سمیت سماجی تنظیموں کے سربراہان، تاجروں، مچھلی مارکیٹ، سبزی، فروٹ مارکیٹ کے نمائندگان، صحافی برادری، سوشل ورکر، سمیت مختلف متحرک شخصیات کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا- اس موقع پر شرکاء کی جانب سے اپنی اپنی تجاویز پیش کی گئیں تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہر ہمارا ہے اور ہم سب کا گھر ہے اس کا خیال رکھنا اسکو بہتر بنانے میں انتظامیہ سمیت ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، مین قاضی احمد روڈ، اسٹیشن روڈ، محرابپور روڈ سے مقرر کردہ حد سے تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہیے مین قاضی احمد روڈ سے عام ٹریفک سمیت ایمبولینس سروسز کا گزرنا دشوار جبکے پیدل چلنے والوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے، شرکاء کے اتفاق رائے سے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید عزیر اختر شاہ جاموٹ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ہمراہ تاجر، مچھلی ،فروٹ،اور سبزی مارکیٹ کے نمائندگان سمیت صحافی، سوشل ورکرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا،کل سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ہمراہ ایک ہفتے تک کمیٹی افہام و تفہیم سے روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کو رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کرے گی اور ٹاؤن انتظامیہ کے ہمراہ اعلانات اور نوٹسز کے ذریعے ایک ہفتے تک آگاہی دے گی۔ بعد ازاں اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی سے تعاون نا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.