وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع شیخوپورہ میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے سیوریج ، ریونیو ، صفائی ستھرائی و دیگر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں ۔
عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر
شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ
سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر



