سول سروسز میں اصلاحات نصف صدی سے مروجہ فرسودہ نظام میں تبدیلی اور نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی، فردوس عاشق اعوان

0 36

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سول سروسز میں اصلاحات نصف صدی سے مروجہ فرسودہ نظام میں تبدیلی اور پاکستان کے نئے روشن مستقبل کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی

۔ترقی کے معیار بدلے گئے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نا اہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ افراد کی خوشنودی یا کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیار نہیں بنے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ترقی کا معیار اب محنت،صلاحیت، عوامی خدمت اور عوام کے مسائل کے حل سے جوڑ دیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات لانیکا وعدہ پورا کر دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا قوم سے کیا ہوا عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ جو پرفارم کر ے گا اس کو میرٹ کے تحت پروموٹ کریں گے اور مکمل سپورٹ دیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پروموشن میں جانے سے پہلے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ 20سال سروس کا ایک بنچ مارک بنایا گیا ہے ،اس عرصہ کے بعد سرکاری ملازم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا، مستعد سول سرونٹس ترقی پا سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کے سیکشن 13کے تحت یہ تبدیلیاں کی گئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.