Daily Archives

January 17, 2020

ادلب میں لڑائی کے باعث ساڑھے تین لاکھ افراد نے نقل مکانی کی،اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گذشتہ برس دسمبر سے شام کے ادلب صوبے میں روسی حمایت سے جاری اسد رجیم کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ویژن 2030ء کے مطابق جنادریہ ثقافتی میلے کے انعقاد کی تیاری شروع،نومبر 2020میں منعقد ہو گا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ثقافت کے اظہار اور اس کی نمائندگی کرنے والے سب سے بڑے قومی ثقافتی میلے الجنادریہ کو ایک سال کے تعطل کے بعد وزارت ثقافت کے زیراہتمام معقد کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

ناراض برطانوی شاہی جوڑابچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کا خواہاں

ٹورنٹو(ای این آئی)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے کے ہمراہ کینیڈا میں قیام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان کی ناراضی کے باوجود شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کرکے ایک نئی روایت قائم کی ہے

یوکرائنی طیارہ حادثہ،ایران سے سوگوار خاندانوں کومعاوضہ دینے کا مطالبہ

لندن(این این آئی)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں بدھ آٹھ جنوری کو تباہ شدہ یوکرین کے مسافر طیارے کے واقعے سے متاثرہ پانچ ممالک نے روحانی حکومت سے سوگوار خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارکان صوبائی اسمبلی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، سوئی گیس ، کیسکو اور دیگر محکو ںکے اعلیٰ حکام کا بجلی کی غیر…

کوئٹہ( این این آئی)ارکان صوبائی اسمبلی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، سوئی گیس ، کیسکو اور دیگر محکو ںکے اعلیٰ حکام کا کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے ایک ہنگامی ا جلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہوا