پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے ”ای او بی آئی “پنشن میں15 فیصد اضافے،کینسر، دل کے امراض کی اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پرمزید پانچ سال استثنا کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔16جولائی  :وفاقی کابینہ نے یکم جنوری 2025 سے ”ای او بی ا?ئی “ کی پنشن میں15 فیصد اضافے اور کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پرمزید پانچ سال استثنا کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بد ھ کو یہاں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکومنٹس بل 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی سفارش پر ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی ا?ئی) کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جنوری2025 سے ہو گا، پنشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے دے گا۔ وزیراعظم نے ای او بی ا?ئی میں ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ،کمیٹی ادارے میں اصلاحات کے علاوہ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسا کہ گھریلو، کاشتکاری سے وابستہ ملازمین اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے ملازمین جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا، کو اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور کرے گی، غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے اب تک نظر انداز ہونے والے ملازمین کو ان کے حقوق ملیں گے۔وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ہسپتالوں اور صحت کےمتعلقہ اداروں میں استعمال ہونے والی کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر 5 سال کے لئے مزید استثناکی منظوری دے دی۔ یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فوری دستیابی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ استثنا دیا گیا ہے۔ یہ ادویات صرف ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ان ادویات کی درآمد کے لئے پہلے لائسنسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 اور 3 جولائی 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی

Related Articles

Back to top button