پاکستانتازہ ترین

زیارت مینجمنٹ پالیسی  کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی منگل کے  روز  ہونے والی پریس کانفرنس 

وزارتِ مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی

وضاحت

زیارت مینجمنٹ پالیسی  کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی منگل کے  روز  ہونے والی پریس کانفرنس  کے ضمن میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کئی دہائیوں سے نجی قافلہ سالاروں کے ذریعے عمل میں لائی جا رہی تھیں ۔  اس نظام میں زائرین کی تعداد ، آمد ورفت کا شیڈول  اور زیارات مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے مربوط اعداد و شمار  نہ ہونے کے باعث میزبان ممالک    اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مختلف خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے جس کا ذکر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا  ۔  تاہم ماضی میں واپس نہ آنے والے ایسے افراد کی حتمی تعداد  اور ٹائم پیریڈ کا تعین پرانے سسٹم کے تحت ممکن نہیں صرف ایک اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے    وفاقی کابینہ سے منظور شدہ زیارت مینجمنٹ پالیسی کے تحت زائرین گروپ آرگنائزر (ZGOs)  کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے  جس کے ذریعے جلد ہی موجودہ نجی قافلہ سالار وں کا نظام تبدیل ہو جائے گا اور تمام زیارات وزارتِ مذہبی امور سے رجسٹرڈ شدہ ZGOs کے ذریعے ایک مربوط نظام کے تحت عمل میں لائی جائیں  گی۔ نیز مقدس زیارات کی آڑ میں طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر میزبان ممالک میں غیر قانونی قیام  یا مبینہ طور پر دیگر ہمسایہ ممالک  میں جانے کی کوششوں کا تدارک ممکن ہو گا۔

Related Articles

Back to top button