اے سی چمن سٹی عذیزاللہ کاکڑ کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد کرنے کے حوالےسے اجلاس منعقد کیا گیا
اے سی چمن سٹی عذیزاللہ کاکڑ کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد کرنے کے حوالےسے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چمن شہر کے قصائیوں نانبائیوں پرچون سٹوروں حمام اور درزیوں کے صدور شریک تھے اجلاس میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد اور قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اے سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامے ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جائز منافع تمام دکانداروں کا حق ہے تاہم عوام الناس کو صاف شفاف اور معیاری اشیاء کی فراہمی اور مناسب داموں پر اشیاء کی خرید و فروخت کو ہر حال میں یقینی بنائیں اور من مانی سے اجتناب برتیں کیونکہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہداری بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے کو دکانوں پر کھلی جگہ پر آویزاں کریں انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کرنا اور دکانوں کو سیل کرنا اور دکانداروں کو جیل بھیجنا بھی شامل ہے لہذا تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے کے مطابق اپنے کاروبار کو فروغ دیں




