بلوچستان

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیچ کے سرپرستِ اعلیٰ عبد الرحیم اور فنانس سیکرٹری مجاہد نور نے ملاقات

تربت 16 جولائی :۔:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیچ کے سرپرستِ اعلیٰ عبد الرحیم اور فنانس سیکرٹری مجاہد نور نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کیچ کے کرکٹ کلبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی دلچسپی کو سراہا۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ آئندہ بھی کیچ میں کھیلوں کی ترقی، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کیچ کی قیادت نے کہا کہ مالی تعاون سے نہ صرف مقامی کرکٹ کلبوں کو استحکام ملا ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد ملی ہے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور کیچ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button