بلوچستان

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ 16جولائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ محمدعلی کے علاوہ ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران و دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے روانگی ٹائم ،پرانی بسوں کی بندش ،کرایوں پر عمل درآمد ،قومی شاہراہوں پر سیکورٹی،چیک پوسٹوں اور غیر قانونی ٹو ڈی سروس کے حوالے سے مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ غیر قانونی ٹوڈی سروسز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پرمٹ جاری کرکے قانون کے دائرے میں لانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔چیک پوسٹوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے بات چیت کیا جائے گا۔قومی شاہراہوں پر مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہائی ویز پولیس اور موٹر وے پولیس کو پابند کیا جائے گا۔پرانی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کا اعتماد حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لے کر قابل فہم حل تلاش کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button