خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے گزشتہ روز طورو خاور گاڈے، مردان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں نکاسی آب کے مسائل اور
سڑکوں کی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر خوراک کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور ویلج کونسل طورو کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ وزیر خوراک نے عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو فوری بہتر بنایا جائے اور سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو
کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں صوبائی وزیر کو سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے ان ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے، تاکہ شہری بنیادی سہولیات سے جلد مستفید ہو سکیں۔




