اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
6 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 20 کروڑ 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 199.372 کلو گرام منشیات برآمد۔



تعلیمی اداروں میں کاروائیاں
اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز 4 سے گاڑی سے 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے ریاد جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 2.218 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 70 گرام ویڈ برآمد۔
سبزی منڈی انٹرچینج ایکسپریس وے کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
کوئٹہ کچلاک-یارو بائی پاس روڈ کے قریب اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 100 کلو ہیروئن اور 80 کلو مارفین برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
Comments are closed.