یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ 2 انسانی سمگلر گرفتار

18

یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ 2 انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

یونان کشتی حادثے 2023 کے متعدد مقدمات اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا

گرفتار ملزمان کی شناخت مبشر علی اور شفاقت علی کے نام سے ہوئی

ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ گجرات سے ہے

گرفتار ملزمان مجموعی طور پر 39 مقدمات میں مطلوب تھے

ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد مقدمات اور کمپوزٹ سرکل گجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے

جبکہ ملزم شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 10 مقدمات درج ہیں

ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2023 میں درج کئے گئے

دونوں ملزمان کا شمار ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر میں ہوتا ہے

ملزمان لیبیا/یونان کشتی حادثہ 2023 کے مرکزی ملزمان میں بھی شامل ہیں

ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے

ملزمان نے 39 معصوم شہریوں کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے

ملزمان نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 75 لاکھ روپے ہتھیائے

ملزمان نے شہریوں کو لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ داخل کرنے کی کوشش کی

دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کشتی ڈوب گئی

کشتی حادثہ میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کے طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا

ملزمان کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے. ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، عبدالقادر قمر

بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.