بلوچستان

ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس سوراب میں ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا

سوراب15 جولائی2025 : ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس سوراب میں ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد ضلعی سطح پر تمام سرکاری محکموں کے درمیان باہمی روابط کو مؤثر بنانا، ترقیاتی منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا، اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔اجلاس کے آغاز میں تمام افسران نے اپنے اپنے محکموں کی موجودہ کارکردگی، درپیش مسائل، اور مستقبل کی ترجیحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ہر محکمے کی جانب سے تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں، جن میں عوامی سہولت، وسائل کی کمی، عملے کی صورتحال اور جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر فیصل فہیم یوسفزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عوامی توقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تمام افسران کو ایک متحد ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ افسران اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت، دیانت داری اور پروفیشنل جذبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کو بہتر، بروقت اور شفاف سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، وسائل کا درست استعمال اور باہمی مشاورت کے ذریعے ضلع سوراب کو بلوچستان کے ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیں اور دفتر و فیلڈ کے درمیان توازن رکھیں۔اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باقاعدہ اجلاسوں اور باہمی روابط کو فروغ دے کر ضلعی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button