اسلام آباد()صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے پاکستان کو اس وقت معاشی مشکلات اور دہشت گردی کا سامنا ہے لیکن ہماری افواج پاکستان بہت بہادری سے دفاع کر رہی ہیں اور بہادر سپوت اپنی جانوں کے نظرانے دیکر ہمارے مستقبل کو مضبوط بنا رہے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ کشمیری عوام دھائیوں سے 10 لاکھ بھارتی فوج کے سامنے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سینہ سَپر ہیں اور کشمیرکی یہ تحریک جدوجہد آزادی ایک دن ضرور کامیاب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بہت بہاردر اور غیرت مند ہوتے ہیں وہ ۱۰ لاکھ ہندوستانی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں، جب شہید ہوتے ہیں تو پاکستانی پرچم میں دفن ہوتے ہیں، پاکستان میں جتنے بھی بڑے فیصلے ہوئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ قومی قیادت بیٹھ کر ازسر نو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر پالیسی طے کرے انہوں نے کہا جدید تقاضوں سے کشمیر پالیسی کو بھی ہم ہنگ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق سب سے دیرینہ حل طلب مسلہ ہے اگر مشرقی تیمور جسے مسلے حل ہو سکتے ہیں تو مسلہ کشمیر کیوں حل نہیں ہو سکتا
Related Articles
Check Also
Close
-
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائیJune 24, 2025



