ڈیرہ مرادجمالی(نصیرمستوئی) ا نصیر آباد کے ایکسئین، اکبر علی لاشاری اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد باعزت ریٹائر ہوگئے ہیں۔
اکبر علی لاشاری نے نے نصیر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بے شمار منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ سرکاری عمارات کی تعمیر و مرمت اور بلڈنگ سیکٹر کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ان کے ساتھی افسران اور عملے نے انہیں ایک شفیق، تجربہ کار، اصول پسند اور بہترین رہنما قرار دیا۔ اکبر علی لاشاری کی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت داری اور اصول پسندی ان کی پہچان رہی، جس کی بدولت وہ نہ صرف اپنے محکمے بلکہ عوام کے دلوں میں بھی ایک الگ مقام رکھتے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ مواصلات و تعمیرات سمیت تمام متعلقہ حلقوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور آنے والے افسران کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔


