وزیراعظم شہباز شریف نے و فاقی دارالحکومت کے شہریوں کو اسان ، شفاف اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا

25

 اسلام آباد۔15جنوری  :وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو اسان ، شفاف اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا، جمعرات کو افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہ اس مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں اور مختلف محکموں سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی،جدید ٹیکنالوجی اذربائیجان کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے، اذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے غیرمعمولی تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں ، اسی طرح کے مراکز ازاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پروفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، چیف کمشنر اسلام اباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ائی جی اسلام اباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسان خدمت مرکزکا افتتاح کیا گیا ہے،اذربائیجان کے دورے کے دوران باکو میں خدمت مرکز کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران فیصلہ کیا کہ اس طرز کے ادارے وفاقی دارالحکومت اسلام اباد اور دیگر شہروں میں بھی قائم کریں گے، اس سلسلے میں اذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے غیرمعمولی تعاون پر ان کے شکر گزارہیں ،جدید ٹیکنالوجی اذربائیجان کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ سہولیات اور آسانیاں میسر ائیں گی، پاکستان آسان خدمت مرکز کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذر بائیجان سے تربیت حاصل کی ہے،ماسٹر ٹرینرزخدمات کی فراہمی میں اخلاق اوراحترام کے جذبے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،اسان خدمت مرکزمیں نادرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سی ڈی اے، سوئی گیس اور دیگر محکموں سے متعلقہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسان خدمت مراکز ازاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شہروں میں کھولیں گے، عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے۔اس موقع پروفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز عوامی خدمات کے نظام ایک انقلابی قدم ہے، پاکستان آسان خدمت مرکز میں ایک ہی چھت تلے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسان خدمت مرکز کا قیام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،ایسے مرکز جیسے اقدامات سے شہری حکومت سے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہسان خدمت مرکز کے قیام کا مقصد عام لوگوں کےلئے اسان ،شفاف اور تیز ترین خدمات کو یقینی بنانا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم کو پاکستان آسان خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے آسان خدمت مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ، مرکزمیں دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا اور ان خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں

Comments are closed.