وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے نجی شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس ،پاکستان ریلویزبامعنی مشاورت کے بعد عملی اقدامات پر مشتمل روڈ میپ ائندہ ہفتے پیش کرے،وزیراعظم

22

 اسلام آباد۔15جنوری  :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں ادارہ جاتی اور انتظامی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پاکستان ریلویزبامعنی مشاورت کے بعد عملی اقدامات پر مشتمل روڈ میپ ا?ئندہ ہفتے پیش کرے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے نجی شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے محمد حنیف عباسی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوا?رڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل(ر) سرفراز احمد اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور حکام کے علاوہ نجی شعبے کے ماہرین زید بشیر، پیر سعد احسان الدین اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم نےمجموعی معاشی ترقی، علاقائی صنعت و تجارت میں تعاون اور عوامی سہولت اور کمرشل استعمال کے لیے ریلویز کی معیاری کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دستیاب ذرائع اور معاشی مسائل کے باوجود بہترین کارکردگی پر وزارت ریلویز کی تمام ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعظم نے وزارت ریلویزکے وسائل کے کمرشل استعمال کے لیے جامع حکمت عملی جلد از جلد مرتب کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی مجموعی ترقی، صنعت و تجارت اور دیگر شعبہ جات کی بہتری میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت حکومت کے معاشی اصلاحات کا حصہ ہے،پاکستان ریلویز قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مو ¿ثر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جس پروفاقی وزیر ریلویز اور ان کی ٹیم لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں ادارہ جاتی اور انتظامی کارکردگی کو مزید موثر کرنے کے لیے انقلابی اقدامات دہائیوں سے ناگزیر تھے، پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات اور ا س کو مزید منافع بخش بنانے سے یہ ادارہ ملکی صنعت و تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز تمام متعلقہ اکائیوں اور اداروں سے بامعنی مشاورت کے بعد عملی اقدامات پر مشتمل روڈ میپ ائندہ ہفتے پیش کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی معاشی ترقی اور علاقائی تعاون میں اہمیت کے پیش نظر حکومت نے انقلابی اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے اطمینان بخش نتائج سامنے آرہے ہیں،پاکستان ریلوے سے متعلق ترقیاتی کاموں کے لیے حکومتی فنڈز کی دستیابی کو دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ائندہ سال کے پی ایس ڈی پی میں ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں کو متناسب بجٹ دیا جائے گا، پاکستان ریلویز کو بین الاقوامی سطح پر عالمی معیار کا کمرشل مواصلاتی نظام کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پاکستان میں معیاری ریلوے نظام معاشی ترقی اور ملکی آمدنی بڑھانے میں قابل قدر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ریلویز کے ڈھانچے کے منافع بخش کمرشل استعمال کے لیے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے امکانات کا بھرپور جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کا معیاری نظام نہ صرف اندرون ملک بلکہ علاقائی صنعت و تجارت اور تعاون میں بھی کلیدی کردار رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان ریلویز کے منظم نظم و نسق اور منافع بخش کمرشل استعمال کے لیے عملی اقدامات پر مشتمل جامع اور موثر حکمت عملی جلد موثر مرتب کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں شریک نجی شعبے کے ماہرین نے ریلویز کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور اس کے کمرشل استعمال کے تناظر میں مختلف سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے اجلاس میں شریک نجی شعبے کے ماہرین سے قابل قدر سفارشات پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

Comments are closed.