خیبر پختونخوا کے ممتاز علما کے اجلاس کا انعقاد
خیبر پختونخوا کے ممتاز علما کے اجلاس کا انعقاد
خیبر پختونخوا کے صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (PIFTAC) کے زیر نگرانی صوبے کے ممتاز علما کے اجلاس منعقد ہوا-
اجلاس میں معاشرے میں شدت پسندی کی روک تھام اور انسداد کے لیے علما کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں انسدادِ پرتشدد انتہا پسندی کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ایک پُرامن معاشرے کے قیام کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں مولانا احسان الحق، مولانا حسین احمد ، مولانا معراج الدین سرکانی، علامہ عابد حسین شاکری ، اور مولانا عبید شیخ نے شرکت کی-
علما نے اس ناسور سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمتِ عملیوں اور طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر مدارس کی رجسٹریشن، ان کے نظام کو منظم کرنے اور رسمی تعلیمی اداروں، کالجوں اور جامعات کے ساتھ ان کے باہمی روابط پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس کے شرکاء نے مدارس اور دیگر تعلیمی و سرکاری اداروں کے درمیان مکالمے کی اہمیت پر زور دی اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلبہ کے لیے عصری تعلیم کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
علما نے واضح کیا کہ علما ہر قسم کی تشدد اور دہشت گردی کی قطعی مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی مسائل کے حل کے لیے مکالمہ ہی واحد راستہ ہے۔
Comments are closed.