ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی مسائل کے خلاف 18 جنوری کو احتجاجی ریلی

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ مراد جمالی: جمعیت علماء پاکستان کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی نے اعلان کیا ہے کہ 18 جنوری بروز اتوار مزدور چوک ڈیرہ مراد جمالی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد شہر کو درپیش سنگین عوامی مسائل کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریلی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈاکوؤں، چوری، اغواء برائے تاوان، منشیات فروشی اور فحاشی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹریفک جام، سیوریج مسائل، قبرستان کی اراضی پر قبضہ، گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ اور نادرا سینٹر کے قیام جیسے مطالبات بھی شامل ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

Comments are closed.