پاکستانتازہ ترین

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 عظیم اللہ کا ریسکیو 1122 استور سٹیشن کا دورہ

استور
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، عظیم اللہ نے ریسکیو 1122 دفتر استور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے ڈی جی ریسکیو کو سلامی پیش کی۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 استور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج شباب ملک نے ریسکیو 1122 استور کی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے کنٹرول روم، ایمبولینس سروس، اور دیگر اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا اور موجود وسائل و عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈائریکٹر جنرل نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
دورے کے دوران ڈی جی ریسکیو 1122 نے ڈپٹی کمشنر استور سے بھی ملاقات کی اور ایمرجنسی ریسپانس، باہمی تعاون اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

Back to top button