پاکستانتازہ ترین

تھانہ کھنہ کے علاقہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی ساتھیوں سمیت پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس

تھانہ کھنہ کے علاقہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی ساتھیوں سمیت پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ۔

منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار۔

کامران حسین تھانہ کھنہ کے قتل،منشیات فروشی اور دیگر درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،

پولیس پارٹی نے منشیات فروش کی گرفتاری کے لئے تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ریڈ کیا،

منشیات فروش کامران حسین نے ساتھیوں سمیت پولیس ریڈنگ پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی،

بلٹ پروف جیکٹ اور احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس پارٹی محفوظ رہی،

ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ملزم کامران حسین زخمی ہوا،

ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 03 کلو 60 گرام ہیروئن اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا پولیس ٹیم کی بہادری پر شاباش۔

Related Articles

Back to top button