پاکستانتازہ ترین

ورلڈ پولیس گیمز 2025 میں پاکستان پولیس کی تاریخ کا پہلا سلور میڈل حاصل کرنے والے باکسر علی نواز وطن واپس پہنچ گئے۔

ورلڈ پولیس گیمز 2025 میں پاکستان پولیس کی تاریخ کا پہلا سلور میڈل حاصل کرنے والے باکسر علی نواز وطن واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد پولیس کے فخر باکسر علی نواز کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

کانسٹیبل علی نواز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شاندار انداز میں خوش آمدید کہا۔

باکسر علی نواز اسلام آباد پولیس میں بطور کنسٹیبل فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

علی نواز نے ورلڈ پولیس گیمز 2025 (امریکہ) میں سلور میڈل جیتا تھا۔

علی نواز کو آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی طرف سے اپنے دفتر میں مدعو کیا۔

علی نواز نے عالمی سطح پر پاکستان اور اسلام آباد پولیس کا نام روشن کر کے سب کے دل جیت لیے۔ آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد پولیس کو اپنے بہادر اور باصلاحیت جوان پر فخر ہے۔ آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد نے علی نواز کو نقد انعام دیا اور اعزازی شیلڈ دی۔

علی نواز کو مستقبل میں بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے بھرپور سپورٹ دی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد

Related Articles

Back to top button