کوئٹہ ریلوے کالونیوں اور اسٹیشنز میں پانی کی شدید قلت

22

کوئٹہ: پاکستان ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) نے کوئٹہ ڈویژن کے ریلوے کالونیوں اور اسٹیشنز میں پینے کے پانی کی شدید کمی پر تشویش ظاہر کی۔ ملازمین، ان کے اہل خانہ اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یونین نے فوری پانی کی فراہمی، ناکارہ لائنز کی مرمت اور نئے موٹر پمپس کی تنصیب کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عدم توجہ کی صورت میں احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا اور تمام ذمہ داریاں متعلقہ حکام پر عائد ہوں گی

Comments are closed.