ایران میں کشیدگی، مزید 51 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئے

21

گوادر: ایران میں کشیدگی کے باعث پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ تازہ مرحلے میں زنجان اور المصطفی یونیورسٹی کے 51 طلبہ و طالبات گوادر کے راستے وطن پہنچے، جن میں 27 طلبہ اور 24 طالبات شامل ہیں۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے واپس آنے والے طلبہ کے لیے عارضی رہائش اور خوراک کا انتظام کیا گیا۔ اب بھی زنجان یونیورسٹی میں تقریباً 40 طلبہ موجود ہیں۔

Comments are closed.