چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، سینیٹر روبینہ خالد نے آج لیاری کا دورہ کیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی، 12 جنوری 2026:
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، سینیٹر روبینہ خالد نے آج لیاری کا دورہ کیا اور بلوچ ہال میں سینیٹر یوسف بلوچ، سندھ حکومت کی ترجمان ایم پی اے سعدیہ جاوید، ایم پی اے شازیہ کریم سنگھار اور دیگر معزز شخصیات سے ملاقات کی۔ سینیٹر خالد نے خواتین کو براہِ راست، مکمل اور باعزت ادائیگیوں کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹس کے نئے نظام کا تعارف کرایا اور مفت سمز کے ذریعے ادائیگیوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت خواتین اور ان کے اہل خانہ مختلف ہنر سیکھ کر خود کفیل بن سکیں گے۔ تعلیمی وظائف اور حاملہ خواتین و بچوں کی صحت کے لیے خصوصی پروگرام بھی جاری ہیں۔
چیئرپرسن نے مستحق خواتین کو دھوکہ دہی یا ناجائز مطالبات کی اطلاع فوری دینے کی ہدایت کی اور حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ بی آئی ایس پی کی موجودہ قسط 13,500 روپے ہے جو جلد 14,500 روپے ہو جائے گی۔
Comments are closed.