چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار

0

اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمدات اور ملکی کھپت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں چینی کی دستیابی، برآمدات اور مقامی ضروریات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

 

اس موقع پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور عوام کو مناسب قیمت پر چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے ہدایت کی کہ چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی برآمدات سے متعلق فیصلوں میں ملکی ضروریات اور صارفین کے مفادات کو مدنظر رکھا جائ

Leave A Reply

Your email address will not be published.