بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ: 13 جولائی 2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وطن کے عظیم سپوت شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی ساتویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر سراج رئیسانی کی شہادت کو سات برس گزر گئے، مگر ان کی قربانی آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کل ہی کی بات ہو جب وہ بلوچستان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لیے بے خوف کھڑے تھے انہوں نے کہا کہ میر سراج رئیسانی ایک سچے پاکستانی، باہمت سیاسی رہنما اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار شخصیت تھے، جنہوں نے انتہا پسندی اور علیحدگی پسند سوچ کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی۔ ان کی شہادت پاکستان دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام تھا کہ بلوچستان کے غیور عوام اپنے وطن کے ساتھ جینے اور مرنے کا عزم رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان سے محبت کی جو شمع شہید میر سراج رئیسانی نے روشن کی، وہ آج بھی پورے عزم کے ساتھ جل رہی ہے اور ہم اس مشن کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاتیں، اور میر سراج رئیسانی کی شہادت قوم کے حافظے میں ہمیشہ محفوظ رہے گی وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور پاکستانیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button