پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ فائنانشل ڈسپلن کے قیام کا سارا کریڈٹ اللہ تعالی کی رحمت حضرت محمد کی نظر عنایت کے بعد آزادکشمیر کی کابینہ ، بیوروکریسی اور آزادکشمیر کے گورننس سسٹم کو جاتاہے

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ فائنانشل ڈسپلن کے قیام کا سارا کریڈٹ اللہ تعالی کی رحمت حضرت محمد کی نظر عنایت کے بعد آزادکشمیر کی کابینہ ، بیوروکریسی اور آزادکشمیر کے گورننس سسٹم کو جاتاہے، چیف الیکشن کمشز کی تعیناتی پر مشاورت جاری ہے ، تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے میں واحد ضمانت جو اللّہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں بیان کی ہے وہ جہاد فی سبیل اللہ کے نام سے بیان کردی ہے ، جس کی ابدیت پر روز قیامت تک کوئی مسلمان سوال نہیں اٹھا سکتا ،20 مارچ 2023 کو میں نے وزرارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا ، میں ان خوش قسمت سیاسی کارکنان میں سے ہوں جنہوں نےحلف اٹھانے کے 24 گھنٹوں بعد ہی اپنے خلاف عدم اعتماد کی گفتگو سننا شروع کردی تھی ، جب آپ مافیاز پر ہاتھ ڈالیں گے تو پھر آپ کے خلاف گٹھ جوڑ کی بارگشت سنائی دے گی ، اگر کوئی بھی جماعت ، دوست یا ساتھی 27 ممبران کی تعداد لے آئیں تو اخلاقی اور آئینی طور پر اقتدار سے الگ ہو جاؤں گا، جو نظام لوگوں کو رول آف لاء اور خوداحتسابی کے عمل سے بھی مایوس کرچکا ہو ،جب آپ اس نظام سے ٹکرائیں گے تو اس کی کم سے کم قیمت یہ ہے کہ آپ کو اقتدار سے محروم کردیا جائے گا ، اقتدار اللہ کی جانب سے ہے جب تک اقتدار ہے، میں اپنے حلف کی پاسداری کرتا رہوں گا، آڈٹ پیراز کے زمہ داران آفیسران ہوتے ہیں ، آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار 77 سال میں ایسا ہوا ہے کہ آڈٹ رپورٹس اخراجات کی نسبت نیچے گر گئی ہیں ، دسمبر کے بعد دیکھیں گے کہ اجتماعی طور پر فارورڈ بلاک کے سارے دوست مل کر اجتماعی دانش کے ذریعے فیصلہ کریں گے کہ سب کے لیے بہتر کیا ہے ؟کوئی ایک بندہ یہ فیصلہ نہیں کرسکتا ، ہمارے سپہ سالار و فیلڈ مارشل ، ہماری مسلح افواج ، شاہینوں اور فضائیہ کے چیف نے جس طرح بھارت کے خلاف فضائی برتری ثابت کی اور بھارت کو اس کے اندر گھس کر مارا ، اس کو پوری دنیا نے دیکھا ہے ، ہندوستان باز نہیں آرہا ، اب پھر دیکھیں کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد نہتے شہریوں کو علاقائی شناخت کی بنیاد پر بسوں سے نکال کر ان کے شناختی کارڈ چیک کرکے جب انہیں ماریں گے تو آپ کا کیا خیال ہے کہ اس کا ردعمل نہیں آئے گا؟بھارتی دہشتگرد ایجنسیوں اور بلخصوص "را” کو کہتاہوں کہ اگر آپ ان حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے تو پھر جتنی ہیٹ آپ یہاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،اس کو 11 سے پھر ضرب دے لیں ، کیونکہ یہ ہیٹ آپ کو ایک بار پھر پورے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں محسوس کرنا پڑے گی، صحافت میں پروفیشنل ازم ناگزیر ہوتاہے ، زرد صحافت کوئی صحافت نہیں ہوتی ہے ، صحافت کے لیے آپ کو اعلی اخلاقی اقدار پر رہنا ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے ، صحافیوں کے لیے دل سے احترام ہے ، میں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی ڈگری صحافت میں کی ہوئی ہے ، چینلز پر کام کرنے کا موقع ملا ، پروفیشنل ازم ناگزیر ہوتاہے ، زرد صحافت کوئی صحافت نہیں ہوتی ہے ، صحافت کے لیے آپ کو ” ہائی مورل گراؤنڈ "پر رہنا ہوتا ہے ، اگر آپ نے سپانسرشپ کے ذریعے مافیا کی ایسے نمائندگی کرنی ہے کہ جو بات وہ خود بیان نہیں کرسکتے ، اگر وہ معاشی مفاد کے لیے اگر زبانیں ، قلم اور سوچ کرایہ پر دیں گے تو پھر اس کا سوال آپ پر چھوڑ دیتا ہوں ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان میں بھی چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت مکمل ہو چکی ہے ، وہاں بھی چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لیے مشاورت جاری ہے ، آزادکشمیر میں بھی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے ، انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی ، 13 جولائی کو ایک مرد مجاہد نے آذان دی اور اس کی تکمیل میں تاریخ انسانی نے یہ منظر دیکھا کہ22 شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اللّہ تعالیٰ کی عظمت کو بیان کیااور اللہ اکبر کی صدا کو بلند کیا ، یہ وہ جذبے ہیں جن کو نہ آپ ٹیکنالوجی سے ،نہ ہی ڈرون سے اور نہ ہی کسی عددی برتری سے دبا سکتے ہیں ، اس لیے میں جملہ تسلسل کے ساتھ دہراتا ہوں کہ مالی ، سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت پاکستان کا کام ہے ، آزادجموں و کشمیر و مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر فرض ہے کہ مالی ، سیاسی ، اخلاقی حمایت سے آگے اللّہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق جہاد فی سبیل اللہ کے تحت بھارت کی دہشتگرد افواج کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ 20 ما…

Related Articles

Back to top button