کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین اور ڈی جی ایس ڈی ایم کو ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے ویڈیو لنک پر بریفنگ میں بتایا کہ تیاریاں مکمل ہیں

21

بھمبر(پی آئی ڈی) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین اور ڈی جی ایس ڈی ایم کو ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازنےویڈیو لنک پر بریفنگ میں بتایا کہ تیاریاں مکمل ہیں۔جملہ ادارہ جات کو الرٹ اور پلان آف ایکشن ترتیب دے دیاگیاہے۔حکومت آزادکشمیر کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔پری مون سون میٹنگز،نالوں کی صفائی،تجاوزات کے خاتمہ و دیگر امور کو بہتر کیاگیاہے۔اس حوالے سےڈی سی بھمبر نے ویڈیولنک پر بتایاکہ گذشتہ روز مون سون بارشوں سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا،بھمبر نالہ کی صفائی ستھرائی کے عملی کام کا جائزہ لیا، سیزن کے پیش پر پرنالہ بھمبر کی صفائی ستھرائی جاری ہے۔
،ایکسئین شاہرات طاہربٹ,ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ کی زیرنگرانی ایس ڈی او شاہرات حمادخالد ودیگر ہمراہ عملہ فرائض سرانجام دے رہاہے۔ضلع بھمبر میں مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچانے کے لئے طے کردہ حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنربھمبرچوہدری حق نواز نے تیاریوں کے حوالے سے بتایاکہ فیلڈ وزٹ کے دوران نالہ بھمبر کی صفائی ستھرائی تجاوزات خاتمہ،نالے کی گہرائی وچوڑائی کے حوالے سےپٹرتال کی گئی بھمبر بلدیہ،شاہرات تحصیلدار آفس ،ریسکیو،سول ڈیفنس،پولیس ٹریفک پولیس ، عمارات،برقیات مال،اطلاعات،صحت،لائیوسٹاک و دیگر محکمہ جات ہنگامی صورتحال میں الرٹ رہیں گے،جانی ومالی نقصان سے بچانے کے لیےریسکیوو دیگر ادارے الرٹ رہیں گے۔ مشینری فعال رہے گی. کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین و ڈی جی ایس ڈی ایم نےہدایت کی کہ تمام نالہ جات کی صفائی،تجاوزات کے خاتمہ،شاہرات کی صفائی شاہرات سے ملحقہ نالیوں کی صفائی ستھرائی،داخلی خارجی رستوں کی صفائی فوری کی جائے کمشنر نے ہدایت کی پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کو دور کریں۔کمشنر نے کہاکہ نالہ بھمبر کی صفائی،مجاہد سنٹر سے باب کشمیر تک،اندرون شہرصفائی کے علاوہ تجارتی مراکز کی صفائی ستھرائی ضروری ہے۔۔بھٹہ عمارت،رہائشی و سرکاری عمارات کی دیکھ بھال کریں۔ناقص بلڈنگزکی رپورٹ مرتب کریں، کمشنر نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچاو،حفاظتی اقدامات ،عوامی آگاہی مہم کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کریں۔

Comments are closed.