سول ملٹری اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ۔۔۔ سماہنی کے علاقہ چاہی گاہی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

20

بھمبر(پی آئی ڈی) سول ملٹری اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ۔۔۔ سماہنی کے علاقہ چاہی گاہی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا- کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نہالہ چاہی میں کیا گیا میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی اور محکمہ صحت کے ماہر سپیشلسٹ ڈاکڑزکی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا کیمپ میں بچوں خواتین بزرگ شہریوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا میڈیکل کیمپ میں گائنا کالوجسٹ،سرجن ،چائلڈ سپیشلسٹ،میڈیکل، ڈینٹل سرجن ،ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات، مائنر سرجری، الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور دیگر لیب ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی گئی پاک آرمی کے مقامی یونٹ کے کرنل احسان اللہ سومرو نے کیمپ کی خود نگرانی کی میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا بھی انتظام کیا گیا تھا میڈیکل کیمپ میں جن مریضوں کی میجر سرجری کا معاملہ تھا ان کو ایم ڈی ایس بھمبر ریفر کیا گیا جہاں ان کے مفت آپریشن کیے جائیں گے کیمپ کے بہترین انتظامات پر مقامی سیاسی سماجی شخصیات نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کیمپ میں آنے والے مریضوں اور دیگر احباب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سیز فائر لائن چاہی جہاں ہزاروں کی آبادی ہے میں جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں کرنل احسان اللہ سومرو اور ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت کھٹن اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو دہلیز پر مفت طبی سہولیات میسر ہوئیں اسطرح کے کیمپ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے

Comments are closed.