نصیرآباد میں شدید دھند اور سردی، لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا
نصیرآباد، 13 جنوری: نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع استا محمد، جعفرآباد، صحبت پور اور جھل مگسی میں گزشتہ پانچ روز سے شدید دھند اور سرد موسم جاری ہے۔ شدید سردی کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں نے سکولوں، دفاتر اور روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کیا۔ مقامی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے اور صحت و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.