لورالائی میں سبزی و فروٹ مارکیٹ کی توسیع، کسانوں کو بہتر سہولیات

21

لورالائی، 13 جنوری: کمشنر ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت سبزی و فروٹ مارکیٹ کی توسیع کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مارکیٹ کے دکانوں کی تعداد بڑھانے اور کسانوں کو بہترین قیمتیں دینے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔
کمشنر نے کہا کہ کسانوں اور تاجروں کے مفاد کے لیے مارکیٹ میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور غیر قانونی قبضہ اور کرپشن پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی توسیع سے علاقے کی معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا

Comments are closed.