حب میں پانی و بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلی سطحی اجلاس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تاریخ: 13 جنوری 2026
حب، 13 جنوری: کمشنر نسیم خان بلوچ کی زیر صدارت حب شہر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت، ٹینکر سروس کی فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے فوری اقدامات کریں اور عوام کو کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بروقت آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر مسئلے کا حل شفاف انداز میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.