کراچی رپورٹ میر اکبر بنگوار
کراچی ضلع ملیر میں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کے احکامات پر قائدآباد میں منشیات کے عادی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لجنار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی سربراہی میں تھانہ قائدآباد کے علاقے میں منشیات کے عادی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
پولیس کی نفری نے کارروائی میں حصہ لیا، جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ افراد نہ صرف منشیات استعمال کرتے تھے بلکہ اس کی
فروخت میں بھی ملوث پائے گئے۔
حراست میں لیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد بحالی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کی جانب سے عوامی آگاہی بھی فراہم کی گئی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔
منشیات صرف ایک فرد نہیں، بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو برباد کرتی ہے۔ اس لعنت کے خاتمے کے لیے ملیر پولیس سرگرم ہے۔”
نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، اور اس کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔”
ترجمان، ملیر پولیس