پاکستان اور آذربائیجان کے قانونی اور عدالتی تعاون گہرا کرنے کے لیے یادداشت پر دستخط
اسلام آ باد، 11جولاءی 2025
پاکستان اور آذربائیجان نے قانونی اور عدالتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے باکو، آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد قانونی اور عدالتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اس دورے کی اہم ترین بات پاکستان کی وزارت قانون و انصاف اور آذربائیجان کی وزارت انصاف کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تعاون کے لیے ایک جامع فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔
سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے
دورے کے دوران آذربائیجان کی سینئر قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑنے اپنی ملاقاتوں کے آ غاز میں آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں قانونی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے بعد اعظم نزیر تارڑ کی وزیر انصاف، فرید احمدوف کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں قانونی جدید کاری، ادارہ جاتی تبادلوں اور قانون کی حکمرانی جیسے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی
گئی۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ آف آذربائیجان کے چیئرمین انعام کریموف سے بھی ملاقات کی جس میں عدالتی اصلاحات، عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو
مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر کےدورے کے دوران تعاون کی یادداشت دستخط کیے گئے ۔ اس یادداشت میں تعاون کےجن اہم شعبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ان میں قانونی اور عدالتی تعاون، تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار کو فروغ دینا، قانونی خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی، اور علم اور مہارت کا تبادلہ شامل ہیں ۔ پاکستان اور آذربائیجان دونوں نے مضبوط ادارہ جاتی روابط استوار کرنے اور انصاف کے شعبے میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ بھی کیاہے۔
Comments are closed.