ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

16

دکی12جون، ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم خان کی زیر صدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کیآفیسران جن میں اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر عبدالسلام، ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر، تحصیلدار دکی عبدالرازق دمڑ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر جوہر شادوزئی،ایکسین بلڈنگ ملک اسد خان ترین، سب انجینئرروڈ عبدالباقی لونی، ایس ڈی اوایریگیشن اورنگزیب ترین، ایس ڈی او پی ایچ ای محمد انور، سوشل ویلفیئرافیسر نصر اللہ جان، فاریسٹ آفیسر وزیرخان، زراعت آفیسر زمان جوگیزئی، زراعت آفیسر نعمت اللہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی، مائنز انسپکٹر محمد صابر،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی محمد اعظم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصرودیگرنے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں متوقع مون سون بارشوں سے قبل تمام حفاظتی اقدامات،تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینا تھا اجلاس کے دوران نکاسی آب کے نظام کی بہتری،حساس مقامات کی نشاندہی، ریسکیو ٹیموں کی تیاری،ادویات وطبی سہولیات کی دستیابی،مشینری کی موجودگی رابطہ نظام کی مضبوطی اورعوامی آگاہی مہم جیسے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی اور بروقت انجام دیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو پلان تیار رکھیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،اجلاس کو ”انتہائی اہم” قرار دیا گیا اور تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ نہ صرف خود اس عمل کی نگرانی کریں بلکہ عملے کو بھی مکمل الرٹ رکھیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.