وفاقی محتسب پشاور کی مداخلت پر ایک مرحوم پینشنر کی بیوہ بیٹی کو پینشن کی ادائیگی شروع کر دی گئی

22

وفاقی محتسب پشاور کی مداخلت پر ایک مرحوم پینشنر کی بیوہ بیٹی کو پینشن کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔ مرحوم پینشنر کی پینشن بیوہ بیٹی کو منتقل کرنے کا کیس 2018 سے حل طلب تھا۔ وفاقی محتسب کے پاس کیس نومبر 2024 میں درج کیا گیا اور اسکا فیصلہ دسمبر میں کر دیا گیا۔ اے۔جی۔پی۔ار نے رپورٹ کیا ہے مرحوم پینشنر کی بیوہ بیٹی کو پینشن کی ادائیگی جنوری 2025 سے شروع کر دی گئی ہے۔
ریجنل آفس پشاور نے عوام کی سہولت کے لیے واٹساپ نمبر 03108147713 کا اجراء کیا ہے۔ جس پر تمام وفاقی محکموں کے خلاف شکایت درج کروائی جا سکتی ہیں

Comments are closed.