ایم ایل ون نہ بننے تک ریلوے ٹھیک نہیں ہوسکتا، شیخ رشید

0 33

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے،ٹرین حادثے کے متعلق چار اے جی ایم کو رپورٹ مرتب کرنے کو کہا ہے، یہ کہنا پہلے شارٹ سرکٹ ہوا یا سلنڈر پھٹا ہے مشکل ہے،بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو کیا کہے گا۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے مزید 5 کلومیٹر ٹریک پر تجاوزات ایک ماہ میں ہٹادی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایم ایل ون دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرین حادثے کے متعلق چار اے جی ایم کو رپورٹ مرتب کرنے کو کہا ہے، یہ کہنا کہ پہلے شارٹ سرکٹ ہوا کے یا سلنڈر پھٹا ہے مشکل ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو کیا کہے گا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کراچی سرکولر سے متعلق ایکشن اٹھایا،ریلوے کی پہلی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کروائی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے پر اسد عمر اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی وجہ سے ٹینڈر جاری ہونے کی تاریخیں آگئی ہیں،یہ قوم کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ریلوے کا کوئی بزنس پلان نہیں تھا اب بزنس پلان آگیا ہے،کراچی سرکولر ریلوے سے متعلق رات کو بھی آپریشن کیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے کا سارا ٹریک خالی کروائیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ سندھ حکومت وزیر اعلیٰ سندھ اور ہم ایک ہی پیج پر ہیں،کراچی سرکلر ریلوے کے تھوڑے ٹریک پر مزاحمت کا سامنا اب بھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل منصوبے منظور کرنے پر اسد عمر کا شکر ادا کرتا ہوں،سپریم کورٹ ایک بار لاٹھی چارج کرتی ہے تو سارا نتیجہ نکل آتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.