افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کا معاملہ

17

افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کا معاملہ

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں بھی احتساب کا عمل جاری

بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار – جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل

گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل

گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے

گرفتار اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزا مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا

گرفتار اہلکاروں نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولتکاری فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی

مذکورہ رقم کے عوض اہلکاروں نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی یقین دہانی کروائی

اہکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔

ابتک افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں

گرفتار ملزمان میں عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد شامل

گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں سے تفتیش کے لئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کر رہے ہیں

جے آئی ٹی ٹیم میں سب انسپیکٹر شمس خان، سب انسپیکٹر شہریار اور کانسٹیبل مہدی شامل ہیں

جے آئی ٹی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی

محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار

ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے

کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.