کمشنر سبی ڈویژن کی سرپرستی میں چلنے والے ڈویژنل پبلک سکول سبی میں سولر سسٹم انسٹال کر دیا گیا

15

سبی(عباس چشتی) کمشنر سبی ڈویژن کی سرپرستی میں چلنے والے ڈویژنل پبلک سکول سبی میں سولر سسٹم انسٹال کر دیا گیا جس کا افتتاح کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کیا۔تفصیلات کے مطابق شہر سبی کے وسط میں قائم ڈویزنل پبلک سکول سبی عرصہ دراز سے نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتا چلا آ رہا ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلباء،طالبات اور اساتذہ کرام کو با ا لخصوص گرمی کے موسم میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس مسئلے کو سمجھتے ہوئے اس کے حل کے لیئے حال ہی میں تعینات ہونے
والے نئے پرنسپل حافظ محمد اسد ا لحق نے کمشنر سبی ڈویژن (چیئرمین ڈویژنل پبلک سکول سبی) سید زاہد شاہ سے سکول میں سولر لگانے کی منظور ی کے حصول کےلیئے گزارش کی جسے کمشنر سبی نے سولر سسٹم لگانے کی اجازت دے دی۔ اس ضمن میں گزشتہ روز کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے سکول میں انسٹال کیئے گئے سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) و دیگر بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا کہ تعلیم روشنی ہے اسے موجودہ اور آنے والی نسل نو تک پہنچانے کے لیئے یہ سکول گزشتہ عرصہ دراز سے کوشاں ہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ سکول ٹائم میں بچوں اور اساتذہ کو گرمی کی شدت سے حتی ا لامکان بچانے اور با احسن طریق تعلیم حاصل کرنےکے لیئے بجلی کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیم حاصل کرنے اور تعلیم دینے والے قابل برداشت موسم میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں اس کے لیئے ہم نے سولر سسٹم لگانے کو ترجیح دیتے ہوئے اس میں کامیابی حاصل کی امید ہے کہ سکول ھذا کے طلبا،طالبات و اساتذہ کرام کے علاوہ دیگر سکول سٹاف بھی اس سہولت سی مستفید ہو کر اپنے اپنے فرائض نہائت تندہی سے سر انجام دیتے رہیں گے۔کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے مزید کہا کہ سکول کے موجودہ پرنسپل حافظ محمد اسد ا لحق نہائت محنتی،تجربہ کار ہیں۔ قوی امید ہے کہ وہ سکول کے اساتذہ کرام کیساتھ ملکر سکول کو تعلیمی لحاظ سے ایک معیاری اور مثالی سکول بنانے میں اپنی بھرپور توجہ اور توانائی مرکوز کریں گے۔

Comments are closed.