صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے خاران کے دورے کے دوران مختلف سرکاری اسکولوں، رورل ہیلتھ سینٹر پتکن اور احمد وال روڈ کا معائنہ کیا

17

کوئٹہ 11جولائی :۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے خاران کے دورے کے دوران مختلف سرکاری اسکولوں، رورل ہیلتھ سینٹر پتکن اور احمد وال روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وہ اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ سے ملے ان کے تعلیمی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔رورل ہیلتھ سینٹر پتکن کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے حاضری رجسٹر، میڈیسن اسٹور اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے انہیں ادارے کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔احمد وال روڈ کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسران نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم، صحت اورمواصلات کے شعبوں میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ خاران میں ہسپتال اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی میں کو تاہی برداشت نہیں کر ینگے اور اس کو مزید فعال بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments are closed.