شاہد سونونے اپنا نیا گانا’’یاری دی چس‘‘ریکارڈ کرلیا
کھڈیاں خاص(این این آئی) معروف بھنگڑا سٹار شاہد سونو نے اپنا نیا بھنگڑا سونگ ’’یاری دی چس‘‘ ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی اس گانے کی کمپوزیشن شاہد کمال نے ترتیب دی ہے جو اس سے قبل شاہد سونو کے سپرہٹ بھنگڑے ’’نچے سارا لہور‘‘ کی کمپوزیشن بھی بنا چلے ہیں اور وہ پاکستان کے لیجنڈ موسیقار کمال کے ہونہار سپوت ہیں۔ جبکہ اس کا میوزک ارینجمنٹ ساجد حسین چھکو نے کیا ہے اس گانے کی مکس ماسٹرنگ ذوہیب علی پنکو نے کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران شاہد سونونے بتایاکہ اس سے قبل ان کا سپرہٹ بھنگڑا بھی ساجد حسین چھکو نے ہی ریکارڈ کیا تھا جس نے پورے ملک میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔شاہد سونے نے مذید کہاکہ اس گانے کو وہ 14 فروری کو منعقد کیئے جانیوالے پاکستان فیشن سیزن3 میں پرفارم کرینگے ۔انشاء اللہ ان کے پہلے بھنگڑے کی طرح یہ بھنگڑا بھی دھوم مچائے گا۔اس گانے کے پروڈیوسر ملک آصف شہزاد ہیں۔