نصیر آباد میں سپورٹس بورڈ کی خالی اسامیوں کے لیے شفاف امتحانات اور انٹرویوز
نصیر آباد، 11 جنوری: محکمہ سپورٹس بلوچستان کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے نصیر آباد ڈویژن میں تحریری امتحانات اور انٹرویوز جاری ہیں۔ یہ عمل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی نگرانی میں شہید عبدالغفار سیال کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس موقع پر افسران نے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر زور دیا اور کہا کہ تمام مراحل سخت نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے۔ اہل اور مستحق امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔
Comments are closed.