ڈپٹی کمشنر خضدار کا صحت مراکز کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی ہدایت
خضدار، 11 جنوری: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے وہیر، درکھالہ اور وڈھ میں صحت مراکز کا دورہ کیا اور عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی۔ انہوں نے بیسک ہیلتھ یونٹ، ایمرجنسی کیئر، ویکسینیشن اور بنیادی تشخیص کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور عملے کی مکمل موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ضلع میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہری ہسپتالوں پر انحصار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں
Comments are closed.