اسلام آباد سیکٹر G-7/2 میں گیس سلنڈر دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد سیکٹر G-7/2 میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھروں سے 15 افراد کو بحفاظت نکالا گیا، تاہم افسوسناک واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق خود موقع پر موجود رہے اور جاری ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کی۔ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
انڈسٹریل ایریا: بین الصوبائی راہزن و موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان فائرنگ میں زخمی
تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران بین الصوبائی راہزن و موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان 60 سے زائد راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر سنگین جرائم میں خیبرپختونخوا اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس ٹیم گرفتار ملزمان فہد خان اور اسداللہ خان کی نشاندہی پر مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تاہم ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزمان زخمی ہوگئے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں 60 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.